Events

  مبارک پور کے گرلس ڈگری کالج میں علامہ اقبال ایجوکیشنل ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں حکومت ہند کے اقلیتی لسانیات کے کمشنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے سابق پروفیسر اختر الواسع نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس21 ویں صدی میں اردو کے عنوان پر منعقد کی گئی تھی۔
موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ انسان کو اپنے ملک ، مذہب ، ماں اور مادری زبان ان چار چیزوں کو ہمیشہ اپنے دل میں رکھنا چاہیئے۔ مبارک پور کے لوگوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مبارک پور کے لوگ بنکر ضرور ہیں لیکن یہ لوگ ننگے لوگوں کے لۓ لباس فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ اتر پردیش جہاں اردو پیدا ہوئی وہاں کے لوگ ہی اردو کے فروغ کے تئیں سنجیدہ اور بیدار نہیں ہیں۔
کانفرنس کو خطاب کرتے ہوۓ احمد جاوید نے کہا کہ اردو بولنے والے سب سے زیادہ لوگ اتر پردیش میں ہی ہیں اور اعظم گڑھ کی تقریبا17 سے18 فیصد آبادی اردوزبان ہی بولتی ہے۔
اس موقع پر مبارک پور نگر پالیکا چیئر میں ڈاکٹر شمیم کے ذریعے مبارک پور کے مختلف لوگوں کو شناختی کاڑد اور تصدیق نامہ سے بھی نوازا گیا

 

--------------------------------------------------------------------------------------------------

If God willing, on Saturday 28th December 2013 at 2:00 pm at Nagar Palika Parishad Mubarkapur issue ceremony held at the Hall of blessings bayٴArabic Hasan Azam ( Ahsanul Azmi ) wa Allahu Akbar, which was written by Mr. Mehtab payami be held chaired by the Chairman Dr. Shamim Ahmad Nagar palika while guest- Dr.Shabab-ud-Din Sahib the president in Urdu Sector in Shibli National PG College . You all Friends invited heartly.


انشاء اللہ مورخہ 28 دسمبر بروز سنیچر کو بوقت 2 بجے دن نگر پالیکا پریشد مبارکپور کے ہال میں تقریب رسم اجرا باےٴ عربی حسن الاعظمی و اللہ اکبر جسے محترم مہتاب پیامی نے تحریر کیا کا منعقد ہوگی جس کی صدارت چیر مین نگر پالیکا جناب ڈاکٹر شمیم احمد صاحب جبکہ مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر شباب الدین صاحب صدر شعبہ اردو شبلی نیشنل پی جی کالج ہونگے ۔آپ سبھی احباب بصد خلوص مدعو ہیں۔